تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 3:41

آج کراچی سمیت سندھ کے بعض مقامات پر بارش کا امکان

جیو نیوز - کراچی…سندھ اور پنجاب کے شہروں میں شدید گرمی کے باعث لوگوں نے دوپہرکو نکلنا کم کردیا۔ پیر کو کراچی سمیت سندھ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب کے شہروں میں دوپہر کے وقت سورج نے ڈیرہ ڈالا ہوا ہے، لوگ بلاضرورت گھروں سے نہیں نکل رہے اور جو باہر ہوتے ہیں وہ ٹھنڈے مشروبات سے گرمی کا زور کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بلوچستان کے علاقوں ہرنائی، چمن اور موسیٰ خیل میں چند روزسے بارشیں ہورہی ہیں جس سے گرمی غائب ہوگئی ہے ۔ خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ 39 اور سکھر،بہاولپور میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڑد کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.