8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:53
آرٹیکل 62، 63 پر عمل درآمد ،لاہور ہائی کورٹ میں سماعت
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں آرٹیکل 62، 63 پر عمل درآمد سے متعلق درخواست کی سماعت ہو ئی جس کے دوران عدالت نے پابندی کے باوجود 22جنوری سے 16مارچ تک تقرریوں اور تبادلوں کی فہرست طلب کر لی ہے۔ عدالت نے پنجاب بھر میں جمع کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ بھی منگوالیا ہے۔آرٹیکل 62،63عملدرآمدکیس کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔