8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:3
پشاور پولیس کے سات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری
جیو نیوز - پشاور…پشاور پولیس کے سات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔پشاور پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق احسان الدین کو ایس پی سیکورٹی اسپیشل برانچ اور دانشور خان ایس پی انٹیلی جنس اسپیشل برانچ تعینات کیا گیاہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق مسعود خلیل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل پولیس آفس مقرر کیا گیا۔ شفیع اللہ کو ایس پی رورل پشاور، نثار علی مروت ایس ایس پی کوارڈی نیشن، گل ولی ایس پی انکوائری اور محمد جاوید کوڈائریکٹر سی پی سی مقرر تعینات کیا گیاہے۔