8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:11
ن لیگ کا دوسری جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کھٹائی میں
جیو نیوز - لاہور…مسلم لیگ ن کا دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ن لیگ خیبر پختونخوا اور سندھ میں اتحادی جبکہ پنجاب اوربلوچستان میں عددی اکثریت کے ساتھ حکومتیں بنانا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی اور جے یو آئی پنجاب میں زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہیں،اس وجہ سے ان کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرارہے،ان ذرائع کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن جماعت اسلامی کے ساتھ سندھ اور خیبر پختونخوا میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہاں ہے،ہم خیال گروپ کے بھی کچھ اہم رہ نماوٴں کو ایڈجسٹ کیا جائے گا،تاہم ان کے ساتھ12فیصد والے معاہدے پر عمل ہونا مشکل ہے،ان ذرائع کاکہناہے کہ دوسری جماعتوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے فارمولے طے ہو رہے ہیں۔