تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:27

جعلی ڈگری میں سزا کے بعد عاقل شاہ کی ضمانت، جیل سے رہا

جیو نیوز - پشاور…جعلی ڈگری کیس میں قید سابق وزیر کھیل خیبر پختون خوا سید عاقل شاہ کو سینٹرل جیل پشاور سے رہا کردیا گیا۔ان کی رہائی پر پارٹی کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔پشاور ہائی کورٹ نے سابق وزیر کھیل خیبر پختون خوا سید عاقل شاہ کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔جس پر انہیں سینٹرل جیل پشاور سے رہا کردیا گیا۔سید عاقل شاہ جیسے ہی سینٹرل جیل پشاور سے باہر آئے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔اس موقع پرعاقل شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے گزشتہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.