تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:43

لاہور ہائی کورٹ میں آرٹیکل 62اور63پرعملدرآمد کیس کی سماعت

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے پنجاب بھر میں جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی کا ریکارڈ طلب کرلیا۔سماعت کے دوران جسٹس منصورعلی شاہ ریمارکس دیئے کہ عدالت کو بتایا جائے کون نادہندہ ہے، کس کے کاغذات کیوں مسترد کئے گئے ؟ عدالت نے پابندی کے باوجود 22 جنوری سے 16مارچ تک ہونے والی تقرریوں اور تبادلوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پابندی کے باوجود تبادلے بھی ہورہے ہیں،پابندی کے باوجود ترقیاتی فنڈز بھی جاری ہورہے ہیں، الیکشن کمیشن نوٹیفیکیشن جاری کرکے بیٹھ گیا ہے، آئینی اختیارات استعمال کیوں نہیں کئے جارہے ہر معاملہ عدالت کے کندھوں پر رکھ کر نہ چلایا جائے ،کیا قانون توڑنے والوں کو بھی اسمبلیوں میں لے آئیں ؟ لاہور ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.