تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:53

کاغذات نامزدگی کی تعداد کیا ؟24ہزاریا27ہزار، الیکشن کمیشن کو بھی معلوم نہیں

جیو نیوز - اسلام آباد…کاغذات نام زدگی کی اصل تعداد کیا ہے؟ الیکشن کمیشن کو معلوم نہیں، الیکشن کمیشن نے تعداد 24 ہزار بتائی، صوبائی الیکشن کمشنروں نے 27 ہزار سے زیادہ کاغذات کا ڈیٹا بھجوا دیا، الیکشن کمیشن نے آن لائن ڈیٹااکٹھاکیاتوکاغذات نامزدگی کی حتمی تعداد24ہزار94نکلی،لیکن صوبائی الیکشن کمشنرزکاڈیٹاآیاتوکاغذات کی حتمی تعداد27ہزار204ہوگئی،جس پر الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی حتمی تعداد کا نوٹس واپس لے لیا اور 27ہزار 204 کاغذات نامزدگی کاجاری کیاگیا بیان ویب سائٹ سے ہٹادیا،الیکشن کمیشن کا موٴقف ہے کہ اس کاآن لائن ڈیٹادرست ہے جس کے مطابق24ہزار94کاغذات نامزدگی ہیں،کیونکہ آن لائن ڈیٹامیں ڈبلنگ کاچانس نہیں،جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرزکے ڈیٹامیں ڈبلنگ ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.