تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:33

ادارہ نور حق میں دس جماعتی اتحاد کا اجلاس،سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور

جیو نیوز - کراچی …خورشید عباسی…پیپلز پارٹی مخالف دس رکنی اتحاد کا اہم اجلاس ادارہ نور حق میں شروع ہوچکا ہے۔جس میں کراچی کے انتخابی حلقوں کے حوالے سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں فنکشنل لیگ کے رہنما پیر پگارا کے نواسے پیرزادہ یاسر شاہ ،سردار رحیم،ن لیگ کے سلیم ضیاء ،سند ھ ترقی پسند پارٹی کے گلزار سومرو ،ایس یو پی کے شاہ محمد شاہ،کامران ٹیسوری ،جماعت اسلامی کے محمد حسین محنتی،جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔واضح رہے کہ سیٹو ں کے حوالے سے آخری فیصلہ دس اپریل کو فنکشنل لیگ کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق این اے250 پر فنکشنل لیگ کے کامران ٹیسوری اور جماعت اسلامی کے نعمت الله خان امیدوار ہیں۔اس طرح پی ایس 113 پر مسلم لیگ ن کے سلیم ضیاء اور فنکشنل لیگ کے سردار رحیم میں مقابلہ ہے۔جبکہ پی ایس 114 پر ن لیگ کے عرفان مروت اور فنکشنل لیگ کے سردار رحیم ایکدوسرے کے سامنے بطور امیدوار موجود ہیں،جس کی وجہ سے ان سیٹو ں کے ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.