8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:29
کوئٹہ :گاڑی پر فائرنگ سے ڈی ایس پی اور گن مین جاں بحق
جیو نیوز - کوئٹہ …کوئٹہ میں گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور اُن کا گن مین جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروری کے علاقے عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈی ایس پی امیر محمد دشتی کی گاڑی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں اِس میں سوار ڈی ایس پی امیر محمد دشتی موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ ان کا گن مین آفتاب شدید زخمی ہوگیا،جو بعد میں اسپتال جاتے ہوئے راستے ہی میں دم توڑ گیا،واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔