تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:50

کراچی:کٹی پہاڑی پر کارروائی،10ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی میں کارروائی کے دوران پولیس نے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے پانچ بم،دھماکا خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا لیکن پولیس بدنام زمانہ ملزم محفوظ اللہ عرف بھالو کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔کٹی پہاڑی اور اطراف کے علاقوں میں پولیس نے محاصرہ کرکے بھالو گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا۔ آپریشن میں ضلع غربی کے 300 پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ایس ایس پی ویسٹ آصف اعجاز شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ آپریشن کے دوران 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور ملزمان کے قبضے سے دھماکا خیزمواد، ایک ری پیٹر، دو ایس ایم جی، گولیاں، کیلیں، نٹ بولٹ اور پانچ بم برآمد کر لیے گئے ہیں لیکن جرائم میں ملوث بدنام زمانہ ملزم محفوظ الل? عرف بھالو آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.