8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:26
عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کروں گا، پرویز مشرف
جیو نیوز - کراچی…سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے۔سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کاسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں کہنا تھا کہ وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے۔ان کا کہان تھا کہ یہ مقدمات مجھے خوفزدہ نہیں کرتے، وکلاء کے پینل کو ہدایت کردی کہ وہ سپریم کورٹ میں میری بھرپور طریقے سے نمائندگی کریں۔