تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:34

آئندہ کسی بھی مفاد پرست کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گے ،علامہ مختار

جیو نیوز - کراچی…مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پولٹیکل ورکشاب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین نے آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا حتمی فیصلہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے کیا ہے۔ ہمیں غرض نہیں کہ ہم کتنی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے، بلکہ ہم اپنا فرض ادا کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔ ہم جن معتدل افراد کو پارلیمنٹ میں بھیجیں گے اگر انہوں نے تشیع کے مفادات کا تحفظ نہ کیا تو تو ہم انہیں ایوانوں سے باہر بھی نکال سکتے ہیں، ملت تشیع پاکستان کی سیاست میں فیصلہ کن رول ادا کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔ ہم مظلوموں کی داد رسی کرتے ہوئے ان کے دست بازو بنیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.