8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:4
سرکاری محکموں میں اکھاڑپچھاڑ، پنجاب پولیس میں 63 افسروں کے تبادلے
جیو نیوز - لاہور…پنجاب پولیس میں اعلیٰ افسران کی اکھاڑ پچھا ڑ کا سلسلہ جاری ہے ، حکومت پنجاب نے 63افسران کے تبادلوں اورتقرر کے احکامات جاری کردئیے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے پولیس افسران میں 34ایڈیشنل آئی جیز ،آرپی اوزاورڈی آئی جی شامل ہیں ، ان کے علاوہ ایس ایس پی اور ایس پی عہدے کے 29افسران بھی تبدیل کیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے مختلف محکموں سے ڈپیوٹیشن پر آنے والے150 سے زائد افسران و ملازمین کو اصل محکموں میں بھیجنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا،فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ،سندھ حکومت سے فارغ ہونے والے ڈیپوٹیشن افسران اور ملازمین گریڈ 9 سے گریڈ 20 کے مختلف عہدوں پر کام کررہے تھے،فارغ ہونے والے155 ملازمین کی فہرست اور نوٹیفکیشن سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا، مختلف وفاقی محکموں، کارپوریشنز اور نیم سرکاری اداروں کے یہ ملازمین ڈیپوٹیشن پر اہم عہدوں پر تعینات تھے۔