تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:53

صدر زرداری کچھ دیر کیلئے عام آدمی بن گئے،مقامی ریسٹوران میں ڈنر

جیو نیوز - کراچی…صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، صدر آصف علی زرداری کچھ دیر کے لیے عام آدمی بن گئے۔ انہوں نے اپنی بیٹی آصفہ کے ساتھ کراچی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا ، کھانے کے وقت ریسٹورن کے آس پاس پروٹوکول کا خاص اہتمام نہ تھا۔ صدر زرداری نے ریسٹورنٹ میں موجود لوگوں سے خیر خیریت پوچھی اور 4 ہزار روپے بل کی ادائیگی کے علاوہ عملے کو 6 ہزار روپے ٹپ بھی دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.