تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 اپریل 2013
وقت اشاعت: 23:33

پی پی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کا نگراں وفاقی وزیر داخلہ کو ہٹانے کا مطالبہ

جیو نیوز - اسلام آباد.... نگراں وفاقی وزیر داخلہ کو نوازشریف کی حمایت میں بیان مہنگا پڑگیا۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور عوامی نیشنل پارٹی نے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب کا کہنا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں، سب سیاسی رہنما برابر ہیں۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ میاں نواز شریف قومی رہنما ہیں تاہم یہ بیان مہنگا پڑگیا اور پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اے این پی اور ایم کیو ایم نے نے ملک حبیب کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی نے ملک حبیب کے خلاف آج الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ملک حبیب نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی رابطہ نہیں اور نہ ہی ہوگا۔ ان کی نظر میں سب رہنما برابر ہیں۔سیاسی رہنماو¿ں کی سکیورٹی گریڈنگ کر لی ہے۔وہ ان کو مہیا کی جائے گی۔یقین دلاتا ہوں کہ شفاف اور پرامن الیکشن ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.