تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:43

پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن، مشتبہ افرادزیرحراست

جیو نیوز - کراچی …کراچی میں پولیس نے پٹیل پاڑہ اور بلوچ پاڑہ میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے30 سے زائد کارکنوں سمیت 40 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن گروپ کے کمانڈوز نے پٹیل پاڑہ کے علاقے دربند بازار میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران ایک سیاسی جماعت کے دو دفاتر پر چھاپے مارے گئے اوروہاں موجود 40سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔دوسری طرف جہانگیر روڈ پر واقع بلوچ پاڑا میں پولیس کے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.