تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:13

لاہور ہائیکورٹ: آرٹیکل 62، 63 پر عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو گی

جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائیکورٹ میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد کیس کی سماعت آج ہو گی۔ عدالت نے پنجاب بھر میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کا رکارڈ طلب کیا ہے۔گزشتہ سماعت پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا قانون توڑنے والوں کو بھی اسمبلیوں میں لے آئیں؟ ہر معاملہ عدالت کے کندھوں پر رکھ کر نہ چلایا جائے۔ عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کر کے بیٹھ گیا، آئینی اختیارات استعمال کیوں نہیں کیے جا رہے؟عدالت کو بتایا جائے کہ کون نادہندہ ہے اور کس کے کاغذات کیوں مسترد کیے گئے؟ عدالت نے 22جنوری سے 16مارچ تک پابندی کے باوجود ہونے والے تقرروتبادلوں اورترقیاتی اخراجات کا رکارڈ بھی طلب کر لیا اورکہاکہ پابندی کے باوجود تبادلے اور ترقیاتی فنڈز جاری ہو تے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.