9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:50
کراچی:کھارادر میں رہائشی عمارت کی چھت گرگئی،3 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے کھارادرمیں رہائشی عمارت کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کھارادرمیں آج صبح ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں، بیوی اور ان کی چھ ماہ کی بیٹی جاں بحق ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔