9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:6
لاہور ہائیکورٹ : ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کو کام کرنے کی اجازت
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کوکام کرنے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے آج ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کے تقررکیخلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کی تقرری انتظامی معاملہ ہے، الیکشن کمیشن کواعتراض نہیں۔ اس پر عدالت نے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کوان کے عہدے پرکام کرنے کی اجازت دے دی۔