9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:23
مشرف کیخلاف کیس کے دوررس اثرات مرتب ہوں گے،خورشید شاہ
جیو نیوز - وہاڑی …پیپلزپارٹی کے مرکزی رہ نما سید خورشید شاہ کاکہناہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف کیس کے قومی سیاست پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔سید خورشید شاہ وہاڑی کے قصبے بوریوالامیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے167سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار کرنل ریٹائرڈ راوٴ عابد علی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے گفتگوکررہے تھے،انہوں نے کہاکہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین اختلافات کی خبریں بے بنیادہیں،جبکہ پیپلزپارٹی آزادانہ اور شفاف الیکشن کے خلاف کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کرے گی۔