تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 7:53

پیپلز پارٹی آج وزیر داخلہ کیخلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کریگی

جیو نیوز - لاہور…پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے نگران وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ،پیپلز پارٹی آج الیکشن کمیشن میں وزیر داخلہ کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔پیپلز پارٹی کے رہنما صمصام بخاری کاایک بیان میں کہنا تھا کہ نگران وزیر داخلہ متنازع بیانات کے سبب غیرجانبدار نہیں رہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم ، نگران وزیر داخلہ کوفوری طور پر برطرف کردیں۔صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آج نگران وزیر داخلہ کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرے گی جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود نے بھی وفاقی وزیر داخلہ کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر داخلہ نے نواز شریف کی حمایت میں بیان دے کر جانبداری کا مظاہرہ کر دیا ۔ شفقت محمودکا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے نواز شریف کو ملک کا ہمدرد رہنما قرار دیا تھا،اس طرح نگران وزیر داخلہ جانبدار ہوگئے ہیں انہیں فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.