9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:15
کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری ،3لاکھ ووٹ کا اضافہ
جیو نیوز - اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے کراچی کی نئی انتخابی فہرستوں کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق کراچی میں اب ووٹرز کی کل تعداد 71 لاکھ ہوگئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری کر دی معلومات کے مطابق ووٹرزکی گھر گھرتصدیق سے قبل کراچی میں ووٹرزکی کل تعداد68 لاکھ تھی جو اب بڑھ کر71لاکھ ہو گئی ہے ،جس میں 40 لاکھ 80 ہزار مرد، 30 لاکھ 20 ہزار سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔الیکشن کمیشن نے کراچی کی نئی ووٹرز لسٹوں کی چھپائی کا کام شروع کر دیاہے ،نئی انتخابی فہرستوں میں ووٹرز کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے ۔