تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:13

کراچی:گزری میں ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکاروں پر بااثر افراد کا تشدد

جیو نیوز - کراچی…گزری میں پولیس اہل کاروں پر بااثر افراد تشدد کرکے فرار ہوگئے۔ پولیسکے مطابق پولیس اہلکارگزری میں جھگڑے کی اطلاع پر پہنچے تھے، کہ بااثر ملزمان نے ان پر حملہ کردیا جس میں ایس ایچ او گزری سہیل احمد اور ان کے3ساتھی اہلکار شدید زخمیہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ بااثر ملزمان گاڑیوں میں فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزری میں2گروپوں میں جھگڑا ہوا، پولیس نے دونوں کو تھانے چلنے کا کہا تو بااثر ملزمان نے اسلحہ نکال لیا اور پولیس پارٹی پرتشددکیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایس ایچ او سہیل احمد خان اور تین پولیس اہلکارفرید، دلاور، محمد اسلم پرڈنڈوں اور اسلحے کے بٹوں سے تشدد کیا گیا۔ ایس پی کے مطابق ایس ایچ او پر تشدد کرنے پر سردار ثناء اللہ زہری کے 5گارڈز اور کیپٹن (ر) شہریاردرانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.