تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:36

تعلیم کے شعبہ سے بہتر سرمایہ کاری اورکوئی نہیں ،ڈاکٹر ثانیہ نشتر

جیو نیوز - اسلام آباد…نگراں وفاقی وزیر تعلیم و تربیت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ سے بہتر سرمایہ کاری اور کہیں نہیں ہوسکتی۔اسلام آباد میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن سے خطاب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھاکہ ترقی یافتہ پاکستان کے لیے تعلیم یافتہ پاکستان ضروری ہے، تعلیم کے فروغ کے بغیر معیشت ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے میں تحقیق کو فروغ دیا جائے گا، نگران حکومت کا دور مختصر ضرور ہے لیکن کم عرصے میں بھی تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے جو ممکن ہو سکا ، وہ کیا جائے گا۔ بعد میں انہوں نے طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.