9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:56
کراچی سے 150پاکستانی اونٹوں کی خلیجی ملک منتقل کرنے کی کوشش جاری
جیو نیوز - کراچی… کراچی ایئر پورٹ سے 150پاکستانی اونٹوں کوخلیجی ملک منتقل کرنے کی کی کوششیں جاری ہیں۔اونٹوں کولے جانے کیلئے دبئی سے چارٹرڈطیارہ کراچی پہنچ گیا،کراچی ایئرپورٹ کے کارگوٹرمینل پراونٹوں کوچارٹرڈطیارے میں منتقل کیاجارہاہے،ذرائع کے مطابق اعلیٰ نسل کے150اونٹ خلیجی ملک بھیجے جارہے ہیں،اونٹوں کی منتقلی کیلیے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نہیں لی گئی،اونٹوں کی منتقلی کیلیے کسٹمز،اے این ایف اوردیگراداروں سے کلیئرنس نہیں لی گئی،اونٹوں کی منتقلی کیلیے فیس بھی ادانہیں کی گئی،بعض افسران کی اجازت سے اونٹ ایئرپورٹ پہنچائے گئے،سی اے اے اہلکاروں نے اونٹ روکنے کی کوشش کی تواعلیٰ افسرنے منع کردیا،اعلیٰ افسرنے کہا اونٹوں کی منتقلی کیلئے ڈی جی سول ایوی ایشن نے اجازت دے دی ہے۔