تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:23

جعلی کرنسی کی پرنٹنگ کارپوریشن میں تیاری،FIAنے رپورٹ جمع کر ادی

جیو نیوز - اسلام آباد…ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں رپورٹ داخل کرائی ہے کہ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان میں جعلی نوٹ چھاپنے کی بات ثابت نہیں ہوئی، انفرادی طور پر ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا ری ہے ، اب تک پانچ کروڑ روپے مالیت کی کرنسی اور مشینری برآمد کی گئی ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے جعلی کرنسی اور اسٹامپ پیپرز کی تیاری سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لاء اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان پرنٹنگ کارپوریشن میں جعلی نوٹ چھاپنے کی بات ثابت نہ ہونے سے ادارے کی ساکھ بحال ہوئی ہے، اسٹامپ پیپرز میں کرنسی نوٹ والے سیکیورٹی فیچرز متعارف کرا دیئے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے سے ایک ہفتے میں جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.