تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:13

امریکہ میں پاکستانیوں کی اکثریت ایم کیو ایم کے ساتھ ہے، جنید فہمی

جیو نیوز - واشنگٹن…ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے کہا ہے کہ امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد ایم کیو ایم کے نظرئیے اور منشور کی نہ صرف حامی ہے بلکہ آنے والے انتخابات میں ایم کیو ایم کو ووٹ دیکر کامیاب بھی کرنا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ میں کارکنان کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں امریکہ کے جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین، چیپٹر انچارجز اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سمیت کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔جنید فہمی نے مزید کہا کہ لاکھوں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور ملنا چاہئے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،آئندہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہیں۔ جنید فہمی نے الیکشن کمیشن کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دئیے جانے کا تا حال حتمی فیصلہ نہ ہونا اور اس سلسلے میں تاخیری حربے استعمال کرنے سے اوورسیز پاکستانیوں میں شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں جن کا فوری تدارک ہونا چاہئے ۔دریں اثنا ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر نے امریکہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں اور قائد تحریک الطاف حسین کے نامزد کردہ حق پرست امیدواروں کو کامیاب کرائیں۔ ایم کیو ایم امریکہ نے ووٹ کا صحیح استعمال ۔ مستقبل خوشحال کیعنوان سے مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی سے رابطے کریں گے اور ووٹرز کومتحرک کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.