9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:23
انتخابات میں تاخیرسے ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہو نگے،آفتاب شیرپاوٴ
جیو نیوز - پشاور…قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوٴ نے کہاہے کہ انتخابات میں تاخیر ہوئی تو ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔پشاورمیں میڈیاسے گفتگومیں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاوٴنے کہاکہ اسفندیار ولی خان پختونوں کی وکالت کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قوم پرست جماعتیں بھی پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند نہیں کرسکیں۔ آفتاب شیرپاوٴنے کہاکہ پختونوں کو اپنا وکیل تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کاکہناتھاکہ انتخابات میں تاخیر کسی صورت بھی قبول نہیں اوراگرایسا ہواتو ضیاء دور جیسے مسائل پیدا ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں قومی وطن پارٹی کا امیدوار پرویز مشرف کا مقابلہ کرے گا۔