9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:13
فیصل آباد:موبائل سیٹ پرٹیکس وصولی کیخلاف تاجروں کا احتجاج
جیو نیوز - فیصل آباد…موبائل سیٹ پر ایک ہزار روپے کا ٹیکس وصول کیے جانے کے خلاف موبائل مارکیٹ کی تاجروں اور دُکانداروں نے احتجاج کیا اورٹائر نذر آتش کئے،انہوں نے ٹیکس فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ فیصل آ بادموبائل ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے موبائل فونز ہینڈ سیٹز پر ایک ہزار روپے کا ٹیکس وصول کیے جانے کے خلاف اج احتجاج کی کال دی تھی جس پر موبائل مارکیٹ کچہری بازار کے تاجروں اور دوکاندار وں نے کچہری چوک میں احتجاج کرتے ہوے ٹریفک بند کر دی اور ٹائیر جلا کر احتجاج کیا اور حکومت سے فوری طور پر ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔