9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:23
پشاور: نیٹو کنٹینرز سے چوری شدہ شراب برآمد،دو ملزمان گرفتار
جیو نیوز - پشاور…پشاور میں پولیس نے نیٹو کنٹینرز سے چوری کی گئی شراب کی ہزاروں بوتلیں اور کین برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پشاورپولیس نے نیٹو کنٹینرز سے چوری کی گئی شراب ایک چھاپہ مار کارروائی میں برآمد کی اور دو ملزمان کو گرفتار کیا۔ایکسپورٹ کوالٹی شراب کی دو ہزار 900 بوتلیں اور 18ہزار600کین انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں واقع ایک گودام میں چھاپے مارے گئے تھے۔ گرفتار ملزمان میں سے بھائی جان کا تعلق افغانستان اور گل زمان کا پشاور سے بتایا جاتا ہے۔ ایس ایچ او حیات آباد بشیر داد نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔