تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:25

چوہدری برادران کی صدر زرداری سے ملاقات،انتخابی امور پر گفتگو

جیو نیوز - اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماوٴں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی جس کے دوران عام انتخابات میں تعاون اور اختلافی اُمور پر بھی بات کی گئی۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت سے چوہدری برادران نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ جس میں مونس الٰہی بھی موجود تھے۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے درمیان آئندہ انتخابات میں تعاون اور ملکی صورتحال پر بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ خصوصا گجرات میں پیدا ہونے والی صورتحال اور اختلافی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایوان صدر کے ترجمان نے جیو نیوز کے رابطہ پر صدر زرداری سے چوہدری برادران کی ملاقات ب سے لا علمی ظاہر کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.