9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:33
نگران وزیر داخلہ ملک حبیب ن لیگ کی انتخابی مہم بند کریں، راجا ریاض
جیو نیوز - لاہور…پیپلزپارٹی کے رہ نمااورپنجاب اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجا ریاض احمد کاکہناہے کہ نگران وزیر داخلہ ملک حبیب نے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا جوآغاز کیا ہے،اسے فوری بند ہونا چاہیے،وہ اور ان کی جماعت اس کی سخت مذمت کرتی ہے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہاکہ نگران وزیر داخلہ کی باتوں سے لگتا ہے،جیسے وہ جاتی عمرا کے ملازم ہیں ،وہ نگران وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری ایکشن لیتے ہوئے نگران وزیر داخلہ کو برطرف کریں جبکہ وہ الیکشن کمیشن سے بھی نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں ، راجا ریاض نے شہباز شریف سے سات سو سیکیورٹی اہلکار اور ستر کے قریب گاڑیاں واپس لینے کابھی مطالبہ کیا۔