تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:33

کاغذات طے شدہ منصوبے سے منظوریا مستردہورہے ہیں ،طارق جاوید

جیو نیوز - کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن طارق جاویدنے کہا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی طے شدہ منصوبے اور اسکرپٹ کے تحت منظوریا مستردکیے جارہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں طارق جاویدنے کہا کہ اسکروٹنی میں جو دہرا معیار اپنا جارہا ہے وہ نا صرف کھلا مذاق ہے بلکہ ملک کی سلامتی ویک جہتی کے خلاف زہرقاتل بھی ہے،انہوں نے کہا کہ قومی خزانے پر ڈاکا ڈالنے والوں کے کاغذات تو منظورکیے جارہے ہیں جبکہ غریب ومتوسط طبقے کے امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے جارہے ہیں، طارق جاوید کا کہنا تھا کہ سچے اور ایمان دار افراد کو اسمبلیوں سے باہر رکھ کرفسطائیت پر مبنی حکومت کے قیام کا اہتمام کیاجارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.