9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:42
خیبر ایجنسی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یومیہ 22 گھنٹے سے تجاوز کرگئی
جیو نیوز - پشاور…خیبر ایجنسی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ یومیہ 22 گھنٹوں سے تجاوز کرگئی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی خیبر ایجنسی میں بجلی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ یومیہ 22 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا ہے۔ جس سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہے۔ بجلی سے چلنے والے ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔ جس کے باعث شہریوں کو پینے کے پانی کے وصول میں دشواری کا سامنا ہے۔