9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:42
خیبرپختونخواالیکشن ٹربیونل میں امیدواروں کی اپیلیں دائرکرنے کاسلسلہ جاری
جیو نیوز - پشاور…خیبرپختونخواالیکشن ٹربیونل میں قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائرکرنے کاسلسلہ جاری ہے۔الیکشن کمیشن میں قومی اورصوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظوراورمستردہونے کے خلاف 38امیدواروں نے اپیلیں دائر کیں۔جبکہ الیکشن کمیشن کے خلاف بھی دودرخواستیں جمع کرائی گئیں۔این اے ون سے پیپلزپارٹی کے امیدوارذوالفقارافغانی اورعوامی ورکرپارٹی کی عائشہ اسرارنے بھی کاغذات نامزدگی مستردہونے کے خلاف اپیل دائرکردی۔الیکشن ٹربیونل میں اپیلیں دائرکرنے کاسلسلہ بدھ کوبھی جاری رہے گا۔ جبکہ اپیلوں کی سماعت 11 اپریل سے 17 اپریل تک جاری رہے گا۔