9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:42
لیبیا کے ناظم الامور نے 56 پاکستانی کمپنیوں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی
جیو نیوز - اسلام آباد…لیبیا کے ناظم الامور نے پاکستانی محنت کشوں کے ساتھ معاہدوں پر عملدرآمد میں ناکام رہنے والی 56 پاکستانی کمپنیز کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔اسلام آباد میں لیبیا کے سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق ویزا سیکشن اب ان 56 کمپنیزکی طرف سے درخواست پر ویزہ نہیں دے گا اور نہ ہی ایسے کسی پاکستانی کا پاسپورٹ وصول کرے گا جو ان کمپنیز کا ویزہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ترجمان کے مطابق کراچی میں لیبیا کا قونصل خانہ شاہراہ ایران نیو کلفٹن پر جلد اپنا کام شروع کردے گا۔