9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:53
ن لیگ کا نوازشریف کی صدارت میں اجلاس، انتخابی معاملات پر گفتگو
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں مسلم لیگ ن کااہم مشاورتی اجلاس ماڈل ٹاوٴن سیکرٹریٹ میں ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امیدواروں کی ٹکٹوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ نون کے اجلاس کی صدارت نواشریف نے کی اجلاس میں شہبازشریف،خواجہ سعد،سینیٹر مشاہد اللہ،سینیٹرپرویز رشید ،اسحاق ڈار کی شرکت راناثنااللہ،اقبال ظفرجھگڑا،ممنون حسین شاہ اوردیگررہنما بھی شریک تھے ،اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورانتخابات کے حوالے سے غور کیا جبکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ نون پنجاب میں بغیر اتحاد کے انتخابات میں حصہ لے گی۔