9 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58
یوٹیلیٹی اسٹورز کے منیجنگ ڈائر یکٹر برطرف
جیو نیوز - اسلام آباد…وزرات صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے منیجنگ ڈائر یکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ ملک محمدفاروق کو عہدے سے برطرف کر دیا ، نئے ایم ڈی کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔نگراں وفاقی وزیر صنعت وپیدوار شہزادہ احسن اشرف نے جیو نیوز کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے خط لکھا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے ایم ڈی سیاسی وابستگی رکھتے ہیں ، اس لیے انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے جس کے بعد انہیں برطرف کیا گیا ہے ،نئے ایم ڈی کا تقرر جلد کر دیا جائے گا۔برطرف کیے گئے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز میجر جنرل ریٹائرڈ ملک محمدفاروق کا کنٹریکٹ نومبر 2013 تک تھا۔