تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:34

پیپلزپارٹی کے سندھ سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کا اعلان

جیو نیوز - کراچی … پیپلزپارٹی نے سندھ سے اپنے انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا، ایاز سومرو، فریال تالپور، اعجاز جاکھرانی، عذرا فضل پیچوہو اور مخدوم امین فہیم کو قومی اسمبلی جبکہ شرجیل انعام میمن اور ذوالفقار مرزا کے بیٹے احسن مرزا صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدوار نامزد کردیئے گئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قائم علی شاہ نے سندھ سے پیپلزپارٹی کے امیداروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ این اے 204 لاڑکانہ ون سے ایاز سومرو، این اے 207 پر فریال تالپور، این اے 208 جیکب آباد ون سے اعجاز جاکھرانی پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ این اے 209 سے میر ہزار خان بجارانی یا انکے بیٹے پی پی کے امیدوار ہوں گے جبکہ این اے 210 کشمور کندھ کوٹ سے احسان الرحمان مزاری این اے 213 سے عذرا فضل پیچوہو الیکشن میں حصہ لیں گی۔ این اے 214 نوابشاہ سے سید غلام مصطفیٰ شاہ، این اے 215 خیر پور ون سے نواب وسان، این اے 216 خیرپور ٹو میں صادق محمد، این اے 218 سے مخدوم امین فہیم، این اے 219 حیدر آباد سے علی محمد سہتو پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ قائم علی شاہ کے بتایا کہ این اے 220 سے صغیر احمد قریشی، این اے 222 سے نوید قمر، این اے 223 ٹنڈو الہ یار سے عبدالستار بچانی، این اے 224 بدین سردار کمال خان چانگ پیپلزپارٹی کی جانب سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس 27 سے غلام قادر چانڈیو، پی ایس 32 سے منظور وسان، پی ایس 49 پر عبدالجبار پیپلزپارٹی کے امیدوارہوں گے جبکہ پی ایس 50 سے شرجیل انعام میمن اور پی ایس 57 سے ذوالفقار مرزا کے صاحبزادے احسن مرزا پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ این اے 228 عمرکوٹ سے یوسف تالپور، این اے 229 تھر پارکر سے شیر محمد، این اے 230 تھرپارکر سے سید نور محمد شاہ اور این اے 231 جامشورو سے ملک اسد سکندر پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.