تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:43

وفاق وصوبائی حکومتیں مشترکہ تعاون سے انتخابی عمل مکمل کریں گی ، کھوسو

جیو نیوز - کوئٹہ…وفاق وصوبائی حکومتیں مشترکہ تعاون سے انتخابی عمل مکمل کریں گی ، کھوسونگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے۔اُنہوں نے گورنر ہاوٴس کوئٹہ میں گورنربلوچستان ،نگراں وزیراعلی اور دیگرسیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم کی زیرصدارت بلوچستان میں امن وامان اورترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس ہوا۔جس میں گوادرڈیپ سی پورٹ منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ میرہزارخان کھوسونے سبی،ڈیرہ اللہ یار،جھل مگسی اور نصیرآباد میں زرعی نظام میں بہتری اورصوبے کے مختلف اضلاع میں پاسپورٹ دفاترقائم کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.