11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:23
لاہور ہائی کورٹ کانادہندگان کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی
جیو نیوز - لاہور…لاہورہائیکورٹ کے فل بنچ نے آرٹیکل62اور63 پر عمل درآمد کے کیس پر کارروائی کل تک ملتوی کر دی،دوران سماعت عدالت نے نادہندگان کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر برہمی کااظہارکیا۔ الیکشن کمیشن کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 27 ہزار امیدواروں کا ڈیٹا ویب سائٹ پرجاری کرنا ممکن نہیں۔اس موقع پر جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ عدالت الیکشن پراسس روک دے۔