11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:40
آئی جی سندھ کی پولیس افسران کو سیکیورٹی مزید موثر بنانے کی ہدایت
جیو نیوز - کراچی…آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ نے پولیس افسران کوہدایت کی ہے کہ الیکشن کے دوران ممکنہ سیکیورٹی تحفظات کے پیش نظر تمام اقدامات اور لائحہ عمل کو موثر بنایا جائے۔کراچی میں پولیس افسران سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف علاقوں سے بیریئرز ختم کیے جائیں اور ان علاقوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔