11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:1
کراچی: ایس ایچ او پریڈی آغا اسد کے گارڈ نے قتل کا اعتراف کرلیا
جیو نیوز - کراچی … کرایچ کے پریڈی تھانے کے ایس ایچ او آغا اسد کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، گارڈ نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ نمائندہ جیو نیوز طلحہ ہاشمی کے مطابق ایس ایچ او پریڈی آغا اسد کے گارڈ نے پولیس افسر کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ایس ایچ او کے گارڈ کا کہنا ہے کہ آغا اسد نے مجھے برا بھلا کہا تھا اس لئے گولی ماری۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پریڈی کے علاقے میں چلتی گاڑی میں ایس ایچ او آغا اسد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا جس کی تحقیقاتی جاری تھیں۔ اس سے قبل گارڈ کا کہنا تھا کہ اس کی بندوق سے اتفاقیہ گولی چل گئی تھی۔