تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:24

کراچی :عثمان آبادسے 2 مبینہ بھتا خور گرفتار، اسلحہ اور گاڑیاں برآمد

جیو نیوز - کراچی … کراچی کے علاقے عثمان آباد سے پولیس نے 2 مبینہ بھتہ خور گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑیاں برآمد کرلیں۔ پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق بھتہ خوروں کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی گاڑیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان بھتہ خوری کی 50 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، جو پوش علاقوں میں رہائش پذیر تاجروں کے گھر بھتے کی پرچیاں اورگولیاں بھیجتے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.