تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اپریل 2013
وقت اشاعت: 22:11

پشاور: اے این پی امیدوار بم حملے میں بال بال بچے

جیو نیوز - پشاور…پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے این اے فور سے نامزد امیدوار ارباب ایوب جان ریموٹ کنٹرول بم حملے میں بال بال بچ گئے۔ ارباب ایوب جان نے حکومت کی جانب سے ملنے والی سیکورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فورسے اے این پی کے امیدوارسابق صوبائی وزیر ارباب ایوب جان ترناب فارم میں کارنر میٹنگ کے بعد گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیاتاہم ارباب ایوب جان بال بال بچ گے۔ پولیس کے مطابق دو سے تین کلوگرام بارودی مواد سڑک کے کنارے سائیکل میں نصب تھاجسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.