تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 5:10

امریکاکی ایم کیو ایم کے امیدوار فخرالاسلام کے قتل کی شدید مذمت

جیو نیوز - واشنگٹن…امریکانے حیدرآباد میں 2 روز قبل ایم کیو ایم کے انتخابی امیدوار فخرالاسلام کے قتل کی شدید مذمت کی ہے امریکی محکمہ خارجہ میں روزانہ ہونیوالی بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ترجمان محکمہ خارجہ پیٹرک وینٹرل نے الیکشن سے پہلے حیدرآباد میں صوبائی اسمبلی کے انتخابی امیدوار کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ امریکا انتخابی امیدوار فخرالاسلام کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔اس قسم کے تشدد کے واقعات سے پاکستانی عوام کے پرامن اور جمہوری قوم ہونے کے دعووں پر حرف آئے گا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.