13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 6:20
فیصل آباد میں رانا ثنا کا جلسہ،کارکن قورمے پر ٹوٹ پڑے
جیو نیوز - فیصل آباد … مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کلین سوئپ کرے گی۔جلسے کے بعد شرکا کھانے پر ٹو ٹ پڑے۔ ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے۔فیصل آباد کے حلقہ پی پی 69 سے رانا ثناء اللہ امید وار ہیں۔ ان کی آمد پر خوب انتظام تھا۔گھوڑے کا رقص،شادی بیاہ کی طرح آتش بازی،رانا ثناء اللہ خوش ہو گئے۔ جلسہ کیا، سابقہ پنجاب حکومت کی کامیابیاں گنوائیں۔ بولے آئندہ مرکزی حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی۔جلسے کے شرکا کے لیے کھانے کا بھی اہتمام تھا۔کھانا کیا شروع ہوا۔ایسا لگا کہ بیل کو سرخ کپڑا دکھا دیا گیا ہو۔شرکا نے آوٴ دیکھا نہ تاوٴ۔دیکھا تو اپنی خالی پلیٹ کو، جہاں کھانے کا تھال نظر آیا ہلہ بول دیا۔کسی کی پلیٹ خالی ہی رہی تو کوئی قورمے سے بھرا تھال لے ہی لے اڑا۔ایک صاحب کو شاید پلیٹ نہیں ملی۔مگر کھانے سے بھرا تھال ہاتھ آگیا۔۔ایسے میں پلیٹ کا تکلف کیوں؟؟؟ایک صا حب کے منہ کی بجائے آنکھ میں گھی کا چھینٹا پڑ گیا تو وہ بالکل ہی بے قابو ہو گئے۔ایسے میں بچے تکتے ہی رہ گئے۔