تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:50

پاکستان میں کئی بار فوجی بغاوت ہوئی ،غیرریاستی عناصر متحرک ہوئے،چیف جسٹس

جیو نیوز - اسلام آباد… چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان میں کئی بار فوجی بغاوت ہوئی،غیرریاستی عناصر متحرک ہوئے اور پاکستان میں جمہوریت کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا۔ تاہم یہ بات حوصلہ افزاہے کہ ہرشعبے میں ترقی کی گنجائش موجودہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے پی اے ایف ایئروارکالج کراچی کے شرکاء سے اسلام آبادمیں خطاب کیا۔ ان کاکہناتھاکہ پاک فضائیہ دنیا کی بہترین فورسز میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین سب کے لیے برابر ہے اور کوئی بھی شخص انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاسکتا ہے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.