تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:30

پشاور میں تعلیمی ترقی کے حوالے سے کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد

جیو نیوز - پشاور…تعلیمی ترقی کے حوالے سے پشاور میں سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ پانچ سے سولہ سال تک کے تمام بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے۔تعلیمی ترقی کے حوالے سے منعقدہ کل جماعتی کانفرنس کا اہتمام ایک غیر سرکاری تنظیم نے کیا تھا۔ جس میں عوامی نیشنل پارٹی، پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف ، جے یو آئی ف، جماعت اسلامی اور ق لیگ کے راہنماوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر متفقہ طور پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ میں آئین کے آرٹیکل 25 A کے عملی نفاذ کے لئے قانون سازی کی جائے۔ جس کے تحت ریاست کی ذمہ داری ہے کہ 5 سے16 سال تک بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جائے۔ تعلیمی بجٹ میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال سیاسی ترجیحات کی بجائے زمینی حقائق اور ضرورت سے ہم آہنگ کیا جائے۔صوبہ میں جن اسکولز میں سہولتوں کا فقدان ہے انہیں ترجیحی بنیادوں پر مالی وسائل فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر اے این پی کی رہنما بشری گوہر نے کہا کہ اقتدار ملا تو یکساں نظام تعلیم کو یقینی بنائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.