13 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:55
بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی، آئی ایس پی آر
جیو نیوز - اسلام آباد…بیلٹ پیپرز کی چھپائی فوج کی نگرانی میں ہو گی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کرا چی،لاہور ،اسلام آباد میں آج رات اہلکاروں کو تعینات کر دیا جائیگا، فوج ان مقامات پر تعینات ہوگی جہاں بیلٹ پیپرز پرنٹ کیے جا رہے ہیں،الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے مقامات پرفوج تعینات کی جائے گی۔